Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ملکی عمرہ زائرین کیلیے سعودی حکومت کا نیا ہدایت نامہ جاری

Now Reading:

غیر ملکی عمرہ زائرین کیلیے سعودی حکومت کا نیا ہدایت نامہ جاری

سعودی حکومت نے حج 2025 کی تیاریوں کے پیش نظر عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل 2025 تک اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد مملکت میں قیام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس عمل کو خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق، 23 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے خصوصی پرمٹ کا حصول لازم ہوگا۔

ایسے افراد جو کام یا دیگر مجاز مقاصد کے لیے مشاعر مقدسہ یا مکہ جانا چاہتے ہیں، اُنہیں سرکاری پورٹل کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائنز اور مسافروں دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جعلی حج اسکیموں سے بچیں اور صرف لائسنس یافتہ و سرکاری طور پر منظور شدہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔

سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے حج آپریٹرز کی تصدیق سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

بین الاقوامی عازمین کے لیے دو طریقہ کار تجویز کیے گئے ہیں، نُسُک پلیٹ فارم کے ذریعے ان ممالک کے افراد بکنگ کریں جہاں یہ سروس دستیاب ہے، وہ ممالک جہاں نُسُک دستیاب نہیں، وہاں حاجی اپنے ملک کی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز کی فہرست حاصل کریں۔

سعودی عرب کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 2025 کا حج آخری بار شدید گرمی میں ہوگا۔ قمری کیلنڈر کے تحت آئندہ 14 برسوں تک حج کا انعقاد موسمِ بہار اور سردیوں میں ہوگا، جس سے دنیا بھر کے عازمین کو نسبتاً بہتر موسمی حالات میسر آئیں گے۔

2034 سے حج کا وقت بہار کے موسم میں آجائے گا اور 2041 تک یہ سردیوں میں ادا کیا جائے گا۔ 2042 میں حج دوبارہ گرم موسم میں لوٹے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر