Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا صوبوں کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کو فون، عید کی مبارکباد دی

Now Reading:

وزیر اعظم کا صوبوں کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کو فون، عید کی مبارکباد دی
پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں اہم شخصیات کو ٹیلیفون کرکے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزیراعظم آزاد کشمیر، صدر آزاد کشمیر، گورنرز سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بھی رابطہ کیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباد دی اور صوبہ سندھ کی ترقی کو ملک کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔

وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی، اور خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کو حکومتی ترجیحات کا حصہ قرار دیا۔

Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کے لیے اپنی عزم کا اظہار کیا۔

عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور ان سے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ان رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر