Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار

Now Reading:

سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار

سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کئی شہروں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج صوبہ سندھ کا گرم ترین شہر دادو رہا، جہاں درجہ حرارت معمول سے 5.3 فیصد زیادہ 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا:

شہید بے نظیر آباد: 44.5 ڈگری

ٹنڈو جام: 44 ڈگری

Advertisement

موہنجوڈارو: 44 ڈگری

لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد: 43.5 ڈگری

سکرنڈ، خیرپور: 43 ڈگری

چھور، مٹھی، میرپور خاص، روہڑی: 42.5 ڈگری

پڈ عیدن: 42 ڈگری

بدین: 40.5 ڈگری

Advertisement

ٹھٹھہ: 37.5 ڈگری

جبکہ کراچی میں صوبے کا سب سے کم درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سمندری ہواؤں کی کمزوری کے باعث وہاں بھی حبس اور گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔

ماہرین موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں دھوپ سے بچاؤ، زیادہ پانی پینا اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز شامل ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے ہنگامی مراکز فعال کر دیے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر