ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کا 89 رنز کا ہدف 6.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
کوئٹہ کے اوپنرز سعود شکیل 42 اور فن ایلن نے 45 رنز بنائے۔
اس سے قبل پی ایس ایل سیزن 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست 44 رنز کی اننگ سب سے نمایاں تھی، ان کے علاوہ صرف اسامہ میر واحد بیٹر تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہوئے اور 11 رنز بنائے۔
سلطانز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے میں خرم شہزاد کا بڑا ہاتھ تھا جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمد وسیم اور فہیم اشرف نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: یاسر خان، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان، کامران غلام، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، جوش لٹل، عبید شاہ، عاکف جاوید، شائے ہوپ، محمد حسنین
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، ریلی روسو، کشال مینڈس، مارک چیپمین، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
