
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان غالب رہا، اور 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 114,853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال اور عالمی تجارتی تناؤ کے باعث فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو متاثر کیا۔
کاروباری روز کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 115,937 جبکہ کم ترین سطح 114,639 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں 31 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
آج کے سیشن میں 441 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین پر تجارتی ٹیرف میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔
سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 116,189 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News