
وزیراعظم کے حالیہ اعلان کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ کمی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز (تقسیم کار کمپنیوں) اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، بجلی کی قیمت میں یہ کمی اپریل سے جون 2025 کے تین ماہ کے لیے ہوگی، جس سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
تاہم، اس کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی، جس کے بعد اس فیصلے کو منظور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News