Advertisement
Advertisement
Advertisement

“بی جے پی نے میرے قتل پر انعام رکھا ہے”، کی امریکی نائب صدر سے فوری مداخلت کی درخواست

Now Reading:

“بی جے پی نے میرے قتل پر انعام رکھا ہے”، کی امریکی نائب صدر سے فوری مداخلت کی درخواست

سکھ رہنما اور سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی نائب صدر  سے بھارت کے دورے میں بی جے پی کے ایک سینئر کارکن کی جانب سے ان کے قتل پر انعام رکھنے کے معاملے کو اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے امریکی نائب صدر کو ایک خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک امریکی شہری، انسانی حقوق کے وکیل اور سکھ فار جسٹس کے نمائندہ کی حیثیت سے یہ خط لکھ رہے ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے خط میں یہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے ایک سینئر کارکن نے ان کے قتل پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعلان امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کا مجرمانہ عمل ہے اور اس کا اثر نہ صرف امریکی خودمختاری بلکہ قومی سلامتی پر بھی پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قتل کی دھمکی ایک ریاستی زیر سرپرستی بین الاقوامی جبر کا حصہ ہے، اور میں نائب صدر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھارت کے دورے کے دوران اس معاملے کو اٹھائیں اور بھارتی حکومت کو اس کے ممکنہ اثرات سے خبردار کریں۔

Advertisement

گرپتونت سنگھ پنوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ امریکی نائب صدر بھارت کو قانونی کارروائی، اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے خبردار کریں اور اس معاملے میں ملوث بھارتی اداروں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اقتصادی یا سفارتی تحفظات سے قطع نظر، خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کی آئینی آزادی اور تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر