Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

Now Reading:

پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد جاری کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے، جس کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکچینج پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

بدھ کو کاروباری دن کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی، ایک موقع پر مارکیٹ 4240 پوائنٹس تک گرگئی، تاہم کاروباری دن کے اختتام تک 695 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی  اور یوں 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات گئے ویڈو بیان میں کہا تھا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

منگل کو بھارت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے اپنی فوج کو آپریشنل آزادی دی تھی، اس پیش رفت کے کچھ گھنٹوں بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس ہے کہ ہندوستان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے بہانے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر