Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی جانب سے زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا کی مذمت

Now Reading:

بھارت کی جانب سے زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا کی مذمت

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ اقدام امریکا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے امریکی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے، اور امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف ان کی برآمدات کو تقریباً ناممکن بنا دیتے ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے بتایا کہ یورپی یونین نے امریکی دودھ کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف، جاپان نے امریکی چاول پر 700 فیصد اور کینیڈا نے امریکی مکھن اور پنیر پر 300 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اقدام بین الاقوامی تجارت میں غیرمنصفانہ سلوک کی مثال ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اپریل سے نافذ ہونے والے نئے ٹیرف کی اہمیت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اقدامات امریکی معیشت کے لیے اہم موڑ ثابت ہوں گے۔

Advertisement

 ان ٹیرف کی بدولت امریکا کے عالمی تجارتی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر