20 فیصد امکانات موجود ہیں کہ جلد ہی مصنوعی ذہانت پوری دنیا کا کنٹرول سنبھال لے گی
مصنوعی ذہانت کے بانیوں میں شامل جیفری ہنٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قوی امکانات موجود ہیں کہ 2029 تک مصنوعی ذہانت انسانوں سے کنٹرول مکمل طور پر چھین لے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 فیصد امکانات موجود ہیں کہ جلد ہی مصنوعی ذہانت پوری دنیا کا کنٹرول سنبھال لے گی اور ٹیکنالوجی یا مہارت پر انسانی دخل مکمل ختم یا کم سے کم تر ہوکر رہ جائے گا۔
جیفری ہنٹن کو جان ہاپ فیلڈ کے ساتھ طبیعیات میں 2024 کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کوانٹرویو میں انہوں نے خبردار کیا کہ جلد ہی مصنوعی ذہانت انسانوں سے کنٹرول چھیننے والی ہے۔
ان کا کہناہے کہ مصنوعی ذہانت کانظام تیزی سے پوری دنیا پر چھا رہا ہے اور ہم سب اس بات سے بے خبر ہیں کہ کیا ہونے والا ہے ؟
جیفری ہنٹن نے ایلون مسک سمیت تمام اے آئی کمپنیوں کومشورہ دیا کہ وہ اپنے وسائل حفاظتی تحقیق کیلیے وقف کریں اور ضابطہ طے کریں ۔
انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیاں اس وقت اے آئی ریگولیشن حاصل کرنے کے لیے لابنگ کررہی ہیں ، اگرمکمل کنٹرول مصنوعی ذہانت کے پاس چلا گیا تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔
ان کاکہنا تھاکہ انسانی سطح کی علمی صلاحیتوں کے قابل اے آئی نظام صرف5 سے10 سال کی دوری پر ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ اے آئی انسانی ذہن سے زیادہ طاقتور نظام ثابت ہوسکتا ہے جو بالآخر مکمل کنٹرول سنبھال ہی لے گا۔
واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ماہرطبیعات جیفری ہنٹن نے اس لرننگ سسٹم کی بنیاد رکھی تھی جو آج اے آئی مصنوعات اورایپلی کیشنز کو طاقت دے رہی ہے۔
انہوں نے ابتدا میں اس سسٹم کے لئے بڑھ چڑھ کر خدمات پیش کیں لیکن بعد میں خطرات کا ادراک کرتے ہوئے گوگل سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
