Advertisement
Advertisement
Advertisement

رافیل آپریشن میں ناکامی پر بھارتی ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Now Reading:

رافیل آپریشن میں ناکامی پر بھارتی ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدے سے ہٹادیا گیا
ایئرمارشل ایس پی دھارکر/رافیل طیارے

ایئرمارشل ایس پی دھارکر/رافیل طیارے/فائل فوٹو

ایک عہدیدار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، مودی سرکار نے ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا۔

بھارتی حکومت اپنی فوجی قیادت کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر رہی ہے، ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو رافیل طیاروں کے ایل او سی پر جارحانہ آپریشن کے نگران تھے انہیں ہٹا دیا گیاہے ۔

اب ایئر مارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روک لیا تھا۔

مودی سرکار کو اعلیٰ بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے  واضح انکار مل چکا، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔

ایئر مارشل ایس پی  دھارکر سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس

بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس  ہوگئے اور وہ راستہ بھول گئے، پاکستانی ریڈارز نے لائن آف کنٹرول پر جارحانہ عزائم لئے آنے والے طیاروں کا آپریشن جام کردیا۔

طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ اب ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے  تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جاسکے۔

بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پھیل گئی

نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی  ہے کیونکہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے۔

اعلیٰ فوجی قیادت میں انتہائی عجلت سے کی جانے والی  تبدیلیوں نے  بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور جنگی جنون کو عیاں کر دیا ہے ، یہ عمل بھارتی افواج اورحکومت کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہے۔

Advertisement

دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر