Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں غذائی قلت، فلسطینی خاتون بچوں کو کچھوے کا گوشت کھلانے پر مجبور

Now Reading:

غزہ میں غذائی قلت، فلسطینی خاتون بچوں کو کچھوے کا گوشت کھلانے پر مجبور

 فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری غذائی بحران ایک نئے انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکا ہے، جہاں شہری معمولی ترین خوراک سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

خان یونس میں پناہ گزین ایک 61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے کچھوے کا گوشت پکانے پر مجبور ہو گئیں۔

خاتون نے افسردگی سے بتایا کہ وہ بمباری سے بے گھر ہونے کے بعد اس وقت ایک خیمہ بستی میں زندگی گزار رہی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بچے کچھوے کھانے سے ڈر رہے تھے، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ اس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہے۔ کچھ نے کھا لیا، کچھ نے انکار کر دیا، لیکن ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

یہ واقعہ غزہ میں جاری شدید غذائی قلت اور قحط کے خطرے کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ عالمی سطح پر غذائی سلامتی پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی (IPC) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، غزہ کی نصف سے زائد آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔

Advertisement

 رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو مئی 2025 تک غزہ کے تمام شہری قحط کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی غزہ میں قحط سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کو خطرناک فردِ جرم قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی امداد کی بندش، شدید بمباری، اور ضروری بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے غزہ کو ایک کھلے قبرستان میں بدل دیا ہے، جہاں لاکھوں افراد، بالخصوص بچے، بھوک، بیماری اور بے گھری کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر