
پاکستان کے نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
نور زمان نے مصر کے کھلاڑی کریم الترکی کو فائنل میں شاندار مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے پہلے دو گیمز ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ جیتا۔
ان کی پرفارمنس نے نہ صرف میدان میں موجود تماشائیوں کو محظوظ کیا بلکہ پاکستانی اسکواش کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث بھی بنی۔
نور زمان نے میچ کے بعد اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، جو محنت کی تھی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ پاکستانی اسکواش کے لیے ایک نئی امید اور عزم کی علامت بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News