Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے پاس ثبوت نہیں، حملے کے لیے پر تول رہا ہے، غیر ملکی اخبار کا دعویٰ

Now Reading:

بھارت کے پاس ثبوت نہیں، حملے کے لیے پر تول رہا ہے، غیر ملکی اخبار کا دعویٰ

پاکستان میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب

معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارت کے پہلگام حملے سے متعلق فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت بظاہر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

غیر ملکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام عائد کردیا لیکن غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت اس الزام کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے تقریباً 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلا کر ایک بریفنگ دی جس میں حملے سے متعلق ڈیٹا اور مبینہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کی گئیں۔ تاہم، بریفنگ میں شریک سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت کوئی قابلِ اعتماد ثبوت مہیا نہ کرسکا جو پاکستان کی مداخلت کی تصدیق کرے۔

نیو یارک ٹائمز کا سفارتکاروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ نئی دہلی اندرونی خلفشار اور سیاسی دباؤ سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، نریندر مودی حکومت نے درجنوں عالمی رہنماؤں سے رابطہ کر کے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے مدد مانگی، تاہم عالمی برادری نے ثبوت کی عدم موجودگی میں احتیاط برتی ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو کسی بھی فوجی اقدام سے قبل مکمل شواہد اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے برعکس، مودی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کر دیے اور پاکستانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ویزے منسوخ کر دیے۔

Advertisement

مزید برآں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کشمیری طلبہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، مسلم مخالف جذبات میں شدت آئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

22 اپریل کو پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے فوراً بعد بھارت نے بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پانی روکنے کو جنگ کے مترادف قرار دیتے ہوئے سخت جوابی ردعمل کا عندیہ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر