Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج مسلم حکمرانوں کو احساس دلانے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن

Now Reading:

آج مسلم حکمرانوں کو احساس دلانے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مسلم حکمرانوں کو یہ احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ امت مسلمہ ان سے کیا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت امت مسلمہ کی بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگی ہوئی ہے اور فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی کا حق نہ کشمیری سے چھینا جا سکتا ہے نہ فلسطینی سے۔ فلسطینیوں نے عالم کفر کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں 13 اپریل کو ہونے والے فلسطین ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہونے چاہئیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آتا ہے، اس کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں کیے گئے تو معیشت کیسے چلے گی، لیکن میں وہ باتیں کر رہا ہوں جو یہ طبقہ براہ راست مجھ سے کہہ چکا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی وی پر یہ لوگ آ کر فلسفے جھاڑتے تھے، پھر ہمیں سیمینار اور ملین مارچ بھی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا ایسا منہ بند کیا کہ انشاءاللہ دوبارہ نہیں کھل سکے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ہماری حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، بجائے اپنے صدر کی ماننے کے پتہ نہیں یہ کس کی مان رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست کو پورے عالم اسلام کی جنگ لڑنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ سے کہوں گا، آپ ہی وہ ہیں جو قائداعظم کے مؤقف کو جھٹلا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر