
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی
بنو: 23 اپریل 2025 کی رات سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News