Advertisement
Advertisement
Advertisement

میموریل ڈے پر ٹرمپ کا سخت بیان، بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید

Now Reading:

میموریل ڈے پر ٹرمپ کا سخت بیان، بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید
فی الحال خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میموریل ڈے پر سابق صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن کی قیادت میں ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر سنگین خطرات لاحق ہوئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا، “یہ دن اُن لوگوں کے لیے بھی مبارک ہو جنہوں نے پچھلے چار سال اس عظیم قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔”

مزید پڑھیں: مودی سرکار کو ایک اور دھچکہ، ٹرمپ نے بھارت میں بنے آئی فون پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا

ٹرمپ نے خاص طور پر بائیڈن کی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے، جن میں ان کے بقول “مجرم اور ذہنی مریض” بھی شامل تھے۔

Advertisement

انہوں نے بائیڈن کو “نااہل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلی سرحدی پالیسی امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ جج ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ پہنچاتے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ اور دیگر “اچھے اور ہمدرد” ججوں پر اعتماد ظاہر کیا کہ وہ ان پالیسیوں کے اثرات کو روکیں گے۔

سابق صدر نے کہاکہ، “گزشتہ چار مہینوں میں ہم نے بڑی پیش رفت کی ہے، اور امریکا جلد ہی دوبارہ محفوظ اور عظیم بنے گا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر