Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑی عید پر حکومت کا بڑا اعلان، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کتنی ہوں گی جانیے

Now Reading:

بڑی عید پر حکومت کا بڑا اعلان، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کتنی ہوں گی جانیے
چار روزہ تعطیلات کی وجہ سے شہریوں نے ٹریول پلانز اور قربانی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر عوام کے لیے خوشخبری آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم کے اعلان کے تحت جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔

بول نیوز کے مطابق وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وزیراعظم نے تعطیلات کے اعلان کی منظوری دی، جس کے بعد تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے۔

عید کی تعطیلات کے اس اعلان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، خاص طور پر وہ افراد جو دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، اب پرسکون انداز میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔

چار روزہ تعطیلات کی وجہ سے شہریوں نے ٹریول پلانز اور قربانی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

Advertisement

بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز پر رش بڑھنے لگا ہے، جبکہ مویشی منڈیوں میں بھی خریداروں کی آمد تیز ہو گئی ہے۔

حکومتی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ تہوار امن، خوشی اور ذمہ داری کے ساتھ منایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر