
پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے، جو 450 کلومیٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی و جوہری دونوں قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی قابلیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر چابک دستی سمیت تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربیتی تجربے کا آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اور پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔
صدرِ مملکت، وزیرِاعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاع کے لیے پاکستان کی کم سے کم قابلِ اعتماد جوہری صلاحیت پوری طرح تیار ہے۔
یہ تجربہ پہلگام واقعے کے بعد ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، دوں ممالک کے درمیان تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع ہوچکے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر شیلنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم بڑھتے ہوئے پاک بھارت تنائو کے نیوکلیئر تصادم کے خدشے میں تبدیل ہونے کے پیش نظر پوری دنیا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News