Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ فائنل میں ! اسلام آباد خالی ہاتھ واپس

Now Reading:

لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ فائنل میں ! اسلام آباد خالی ہاتھ واپس
لاپور قلندرز

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل 10 کا دھماکہ دار آغاز کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو تمام تر توقعات کے برعکس جس بدترین انجام کا سامنا کرنا پڑا اس میں ان کی خود اپنی غلطیاں تھیں۔

ایک مضبوط بیٹنگ لائن اور موثر بولنگ نے ابتدائ میچوں میں تو سب کو حیران کردیا تھا۔

پہلے پانچوں میچوں میں اس کی فتوحات نے وقت سے پہلے اسے رواں سیزن کا چیمپئین قرار دے دیا تھا لیکن آخری چار میچ میں جب شکست ہوئ تو یونائیٹڈ نے سبق نہیں سیکھا۔

اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی۔  اگر ایک طرف بلے باز ضرورت سے زیادہ خود اعتماد ہوئے تو دوسرے طرف بولرز بھی سہل پسند ہوگئے۔

دوسری طرف اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی لاہور قلندرز نے آخری میچوں میں محنت بھی زیادہ کی اور جیت کی لگن بھی بڑھائی۔

Advertisement

جمعہ کی شب لاہور میں قلندرز نے یونائیٹڈ کو بالکل آؤٹ کلاس کردیا۔  پہلے بیٹنگ میں اپنی شاندار کارکردگی دکھائ اور پھر بولنگ میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ کو بے بس کردیا۔

اگرچہ قلندرز کی جان فخر زمان جلدی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ان کی جلدی واپسی کو دوسرے بلے بازوں نے قطعی طور پر محسوس نہیں ہونے دیا۔

پہلے تو پاراچنار کے محمد نعیم نے اپنی روایتی دھواں دھار بیٹنگ کی اور موجودہ سیزن میں تیسری نصف سنچری بنائی۔

انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ تیزی سے 70رنز کی پارٹنرشپ بنائ۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔ جسے بعد میں کوشال پریرانے 61 رنز بناکے مستحکم کردیا۔

مقررہ بیس اوورز میں 202 رنز ایک قابل عبورہدف تھالیکن یونائیٹڈ اپنے فیصلہ کن میچ میں وہ بیٹنگ نہ کرسکی جس کے لیے مشہور تھے۔  کوئ بھی بلے باز کھیل سکا نہ وکٹ پر رک سکا۔

پوری ٹیم 15 اوورز میں 107 رنز بناکے آؤٹ ہوگئ۔ 95 رنز سے لاہور نے میچ جیت کر اپنا فائنل میں کامیابی کا سفر شروع کردیا۔ جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سازوسامان سے لیس انتظار کررہی ہے۔

Advertisement

قلندرزکی شاندار فیلڈنگ

ایک دن پہلے کراچی کنگز کے خلاف 7 کیچ چھوڑنے والی قلندرز نے یونائیٹڈ کے خلاف شاندار فیلڈنگ کی اور قابل دید کیچ لیے۔  گراؤنڈ فیلڈنگ بھی شاندار رہی جس سے یونائیٹڈ مسلسل دباؤ میں رہی۔

مائیک ہیسن کو شکست کا تحفہ

نیوزی لینڈسے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن یونائیٹڈ کے کوچ ہیں انھیں پاکستان قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے لیکن جس دن سے وہ کوچ بنے ہیں شکستیں ان کا مقدر بن گئ ہیں۔

انھیں یونائیٹڈ نے ایک اور شکست کو تحفہ پیش کیا ہے۔ مسلسل پانچ میچ ہار کر وہ بھی پریشان ہونگے۔ مائیک ہیسن کو کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی تنقید کا سامنا ہے۔

قلندرز کا دورواپس

Advertisement

لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔  جبکہ دو دفعہ ٹائیٹل جیت چکی ہے۔

تاہم رواں سیزن میں ان کی کارکردگی ملی جلی تھی وہ اٹک اٹک کر پلے آف میں پہنچے تھے۔  سب سے آخری اہل بننے والے قلندرزسے کسی کو زیادہ امید نہیں تھی کچھ اچھے کھلاڑیوں کے واپس چلے جانے پرقلندرز کسی بھی نگاہ میں فائنل میں نہیں تھی۔

لیکن قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے اپنے غصہ کا اظہار اپنی بولنگ سے کیا۔

محض 3 رنز دے کر تین وکٹ لیکر انھوں نے بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔  دوسرے بولرز سلمان مرزا اور رشد حسین نے بھی اچھی بولنگ کی اور رنز نہیں بننے دئیے۔

قلندرز کی اس کارکردگی نے سب کو حیران اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پریشان کردیا ہے۔

کوئٹہ جس کی کارکردگی میں تسلسل ہے اسے بھی اب ایک تبدیل شدہ لاہور قلندرز کا سامنا ہوگا۔

Advertisement

جس کی بیٹنگ مستحکم اور بولنگ خطرناک ہوچکی ہے۔ اور کوئٹہ کو بھرپور جواب دے سکتی ہے۔

خالی قذافی اسٹیڈیم

پی ایس ایل کے گروپ میچوں میں تو تماشائ بہت کم آتے تھے لیکن پلے آف میچوں میں جس تعداد کی توقع کی جارہی تھی وہ پوری نہ ہوسکی۔

کراچی پر بائیکاٹ کے طنز کرنے والا لاہور میڈیا اب خود حیران ہے کہ لاہوریوں کا روایتی جوش و خروش اور بھرپور شرکت کہاں چلی گئ۔ وہ لاہوری جو ہر میچ میں اسٹیڈیم بھردیتے تھے۔

 گزشتہ تینوں میچوں میں غائب رہے حالانکہ ہزاروں ٹکٹ مفت تقسیم کیے گئے لیکن مفت میں بھی میچ دیکھنے لوگ بڑی تعداد میں نہیں آسکے۔

اس کی کیا وجہ ہے اور اس کا کیا حل ہوگا۔  شاید اس سے پی سی بی کو نہ دلچسپی ہے اور نہ فکر۔

Advertisement

 اس لیے پی ایس ایل کے ڈائیریکٹر اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے فرنچایز مالکان کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

اتوارکو جب لاہور اور کوئٹہ فائنل کے لیے میدان میں اتریں گی تو کیا اسٹیڈیم مکمل بھر جائے گا یا پھر نصف سے زیادہ خالی ہوگا۔ یہ تو وقت بتائے گا۔

لیکن پی ایس ایل کی غیر مقبولیت اب سروں سے اوپر آچکی ہے اور پی سی بی خواب غفلت کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر