Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد بھاتی کرکٹر روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں طویل عرصے سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے چلے آرہے تھے، جس کے نتیجے میں ان کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں کپتانی سے ہٹانے کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔

روہت شرما کا اپنے بیان میں کہنا تھا ’میں مداحوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک خواب جیسا تھا اور ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز رہا، تاہم ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارت کو ورلڈچیمپئن بنوانے کے بعد روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کے ساتھ ہی ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا بھی اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔

روہت شرما نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 40 کی اوسط سے 4 ہزار 301 رنز بنائے جس میں 12 سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں شامل تھیں، تاہم گزشتہ چند میچوں میں ان کی کارکردگی بدترین رہی۔

روہت شرما نے گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک بار 50 کا ہندسہ عبور کیا اور اس دوران ان کی بیٹنگ اوسط صرف 10.93 رہی۔

ان کی قیادت میں بھارت کو بنگلہ دیش اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر آسٹریلیا میں بھی بھارت کو 3-1 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر