ایٹمی ہتھیار / فائل فوٹو
پاکستان بھارت میں اگر باضابطہ جنگ چھڑ گئی تو کیا یہ خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل دے گی ؟ عالمی ماہرین کو اس حوالے سے خدشات لاحق ہوگئے۔
بھارت کی جانب سے منگل کی شب پاکستان پر کیے جانے بزدلانہ میزائل حملے اور ایئراسٹرائیک کی ناکام کوشش کے بعدخطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں۔
پاکستان نے بھارت کو اس حملے کا بھرپور جواب دینے کی وارننگ دیتے ہوئے تنبیہہ کی ہے کہ فی الحال بھارتی حملے پردفاع کا حق استعمال کیاہے، جواب مناسب وقت پر دیاجائے گا۔
پاکستان کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دینے کا انتباہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی جارحانہ رویے کے سبب خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔

اگریہ جنگ چھڑ گئی تو کیا یہ خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل دے گی، بھارت اور پاکستان دونوں نے ایٹمی جنگ میں پہل نہ کرنے کا اعلان تو کر رکھاہے مگر صورتحال سنگین دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت کے میزائل حملوں کے وقت بعض عالمی پروازیں پاکستان کی فضائی حدودمیں تھیں اس طرح کی جارحانہ کارروائی سے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگرممالک کے شہریوں کوبھی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
ایٹمی جنگ ہوگئی تو اس کے کیا ممکنہ اثرات ہونگے؟
عالمی برادری اس جانب سوچ رہی ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو اس کے کیا ممکنہ اثرات ہوسکتے ہیں، بعض مشترکہ دوست ممالک نے ثالثی کی بھی پیشکش کی ہے۔
بھارت اپنے جنگی جنوں میں تمام پیشکشوں کورد کرچکاہے جبکہ پاکستان پہلگام واقعے کی عالمی تحقیقات میں تعاون کا واضح عندیہ دے چکا ،اصل بات بھارتی جنگی جنون ہے جوخطے کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اور روایتی جنگوں کی طویل تاریخ ہے مگراس وقت بھارتی جنگی جنون اایٹمی جنگ کا پیش خیمہ محسوس ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
