Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ جلد ختم نہ کی گئی، تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے، ٹرمپ کا اسرائیل کو انتباہ

Now Reading:

جنگ جلد ختم نہ کی گئی، تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے، ٹرمپ کا اسرائیل کو انتباہ
اگر ایران دوبارہ یورینیئم افزودگی شروع کرتا ہے تو امریکی حملہ ہوگا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ / فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ فوری طور پر ختم نہ کی گئی تو امریکہ ان کی حمایت واپس لے سکتا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹرمپ کے قریبی ذرائع نے اسرائیلی حکام کو بتایا ہے کہ اگر تم یہ جنگ ختم نہیں کرتے تو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے پاس جنگ ختم کرنے کی سیاسی صلاحیت موجود ہے، لیکن وہ اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دیں، جس پر نیتن یاہو نے “کم از کم” امداد کی اجازت دی ہے تاکہ امریکہ کی حمایت برقرار رکھی جا سکے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کوانتہائی شرمناک قراردیدیا

Advertisement

تاہم، ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ جنگ ختم کریں، کیونکہ غزہ میں جاری جنگ امریکہ کی وسیع تر مشرق وسطیٰ کی حکمتِ عملی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

 اس کے علاوہ، برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں اور مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو پر کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کو طول دے کر امریکہ کی حمایت کو کم کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ تمہیں اپنی جنگ ختم کرنی ہوگی، تمہیں اسے مکمل کرنا ہوگا، تمہیں بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ تم دنیا کی بہت سی حمایت کھو رہے ہو۔

ٹرمپ نے اسرائیل کے میڈیا کی جانب سے جنگ کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرنے پر بھی تنقید کی ہے، جنہیں انہوں نے “دنیا کے لیے بہت بری تصویر” قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو پر اس وقت غزہ میں جنگ کے اختتتام کے لیے عالمی دنیا کا دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا جیسے اتحادی ممالک جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

Advertisement

ان ممالک نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کی ہیں، تجارتی مذاکرات معطل کیے ہیں اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں پر تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ نے امداد نہ پہنچنے پر غزہ میں 14 ہزار فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر داخلے کے منتظر ہیں۔

مزید برآں  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر