Advertisement
Advertisement
Advertisement

تجارتی ٹیرف محدود ہوا تو پاک بھارت جنگ پھرچھڑسکتی ہے،امریکی حکام ،اپیل دائر

Now Reading:

تجارتی ٹیرف محدود ہوا تو پاک بھارت جنگ پھرچھڑسکتی ہے،امریکی حکام ،اپیل دائر
تجارتی ٹیرف

ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف/ فوٹو

تجارتی ٹیرف محدودہواتوپاک بھارت جنگ پھرچھڑسکتی ہے،امریکی حکام نے انتباہ کردیا۔ صدر ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو محدود کرنے کے عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل دائرکردی گئی۔

امریکی حکام کامؤقف ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی سلامتی اورتجارتی معاہدوں کوخطرے میں ڈال سکتاہے۔ حکام نے پاک بھارت کشیدگی دوبارہ سراٹھانے کاخدشہ ظاہرکیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو لاکھوں جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدرٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلئے تجارتی ٹیرف کواستعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی عدالت نے تجارتی ٹیرف کے خلاف فیصلہ سنایاتھا۔ جس میں کہاگیاکہ صدرٹرمپ نے بڑے پیمانے پرمحصولات عائد کرنے کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں : ٹرمپ کی کینیڈا کو انوکھی پیشکش! گولڈن ڈوم دفاعی نظام مفت لے لو!

علاوہ ازیں امریکی حکام نے گزشتہ سشب ہی فوری طور پر فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے ۔ اس اقدام نے  صارفین اور کمپنیوں کے لیے صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا۔

قبل ازیں تجارتی ٹیرف کے خلاف یہ فیصلہ یوایس کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے تین ججز کے پینل نے سنایاتھا۔

عدالت نے “مستقل حکم امتناعی کو نافذ کرنے کے لیے” انتظامی احکام کے لیے 10دنوں کی مہلت دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے باہمی محصولات کا اعلان2 اپریل کو کیاتھا۔ جس میں امریکاکے کچھ قریبی تجارتی اتحادیوں سے درآمدات پر اہم محصولات عائد کیے گئے –

حالانکہ اس کے فوراً بعد اس نے 9 اپریل کو 90 دن کا وقفہ نافذ کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر