Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا
بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بنگلہ دیش میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت سے انکار  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر (تقریباً 1 ارب 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ انعامی رقم 2021 اور 2023 کے مقابلے میں دُگنی زیادہ ہے، ہارنے والی فائنلسٹ ٹیم کو 2.1 ملین ڈالر ملیں گے، جو اس سے قبل 8 لاکھ ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کرکٹ کا 83 فیصد ریونیو صرف تین ممالک میں تقسیم ہوتا ہے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لارڈز میں 11 سے 15 جون تک مدمقابل آئیں گی۔

چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔

تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔

پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر