
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا سے 4 اموات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف کورونا کو اموات کی وجہ قرار دینا درست نہیں ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں مریض 60 سال سے زائد عمر کے تھے، جو کئی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے، مریضوں کا علاج نجی اسپتال میں کیا جارہا تھا، مریضوں کو کئی پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں: محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ یہ بتانا کہ کووڈ کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں صرف خوف و ہراس میں اضافہ کاباعث بن سکتا ہے، کورونا کو دنیا بھر میں عام وائرس کے طور پر لیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت نے اپیل کی کہ غیر ضروری سنسنی پھیلانے سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب کووِڈ کو ایک عام وائرس کے طرح سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News