
دماغی پروٹین پر ماہرین طب کی تحقیق/ فوٹو
انسان کا مدافعتی نظام اور دماغی پروٹین بھی بعض ذہنی امراض کا سبب بن سکتاہے ، طبی ماہرین نے حیرت میں مبتلا کردینے والی نئی تحقیق اور طریقہ پیش کر دیا۔
ماہرین طب دماغی پروٹین پر تحقیق کی بدولت ایک خاص طریقہ علاج دریافت کیا ہے، جس کا نام “مینڈیلین رینڈمائزیشن” ہے، یہ ایک کمپیوٹرائزطریقہ ہے جو جینیاتی معلومات سے مدد لیتا ہے۔
اس طریقہ علاج سے معلوم کیا جاتاہے کہ جسم میں موجودکچھ خاص دماغی پروٹینز، جو مدافعتی نظام سے تعلق رکھتے ہیں، کیا ان بیماریوں کے سبب بن سکتے ہیں یانہیں؟
اس سلسلے میں کی گئی تحقیق میں خون میں موجود 735 قسم کے دماغی پروٹینز کاجائزہ لیا گیا اوردیکھا گیا کہ ان کا ان بیماریوں سے کیا تعلق ہے۔
ماہرین نے 29 دماغی پروٹینز کو ایسا پایا جو ان 7 قسم کی ذہنی بیماریوں میں سے کسی ایک یا زیادہ کے سبب بن سکتے ہیں۔
ان میں سے 20 ایسے ہیں جن کی ادویہ پہلے سے موجود ہیں اور ان کو دوسرے علاجوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہر4 میں سے ایک شخص ڈپریشن اورذہنی امراض میں مبتلا
ہر4 میں ایک شخص ڈپریشن، اسکیزوفرینیا (دماغی مرض) اور دیگرذہنی امراض میں مبتلا ہے مگر اب تک ان امراض اور طریقہ علاج کے بارے میں درست طور پر سمجھا ہی نہیں جاسکا۔
برسٹل یونیورسٹی کے محققین کی نئی تحقیق میں انسانی جسم کے مدافتی نظام کے ذریعے اسکیزوفرینیا، الزائمر، ڈپریشن اور بائپولر ڈس آرڈر جیسے دماغی امراض کوسمجھنے کی کوشش کی گئی۔
اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کا اثر صرف دماغ پر نہیں ہوتا بلکہ پورے جسم پر بھی پڑ سکتا ہے۔
ماہرین ذہنی امراض کے مطابق عام طور پر جن لوگوں کو ڈپریشن یا اسکیزوفرینیا ہوتا ہے، ان کا علاج ایسی ادویہ سے کیا جاتا ہے جو دماغ میں کیمیائی مواد جیسے سیروٹونن اور ڈوپامین کو بدلتے ہیں۔
ذہنی امراض میں مبتلا کچھ لوگوں کوان ادویہ سے بھی افاقہ نہیں ہوپاتا جواس بات کی نشاندہی ہے کہ ان امراض کی دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ ہم ذہنی بیماریوں کا بہترطریقے سے علاج کس طرح کر سکیں گے۔
اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ذہنی بیماریوں کی وجہ دماغ میں خاص کیمیائی مادے ہوتے ہیں مگر یہ تحقیق کہتی ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام بھی ان بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News