
وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی بی اے کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے پر مبارکباد پیش کی اور اسے موجودہ قومی صورتحال میں ایک محب وطن اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی، خودمختاری اور ملکی وقار کی علامت بھی ہے۔
وزیر اطلاعات نے لکھا کہ یہ اقدام قومی اتحاد، یکجہتی اور ہماری بنیادی اقدار کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم آزمائش کی اس گھڑی میں متحد ہے۔
خط میں میڈیا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو بھی سراہا گیا جو قومی مفاد میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں اور اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزارت اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ یہ جذبہ آئندہ بھی قائم رہے گا اور میڈیا انڈسٹری قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News