Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت خطے میں تنہا، بنگلہ دیش نے 21 ملین ڈالر کا ٹگ شپ آرڈر منسوخ کردیا

Now Reading:

بھارت خطے میں تنہا، بنگلہ دیش نے 21 ملین ڈالر کا ٹگ شپ آرڈر منسوخ کردیا
ٹگ شپ

ٹگ شپ آرڈر منسوخ/ فوٹو

خطے میں بھارت مکمل طور پرتنہارہ گیا۔ بنگلہ دیش نے بھی جوابی اقدامات کے طورانڈین گارڈن ریچ شپ بلڈرز سے 21 ملین ڈالر کا آرڈرمنسوخ کر دیاہے۔

اطلاعات کے مطابق اب یہ منصوبہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مل کرمکمل کیاجائےگا۔ یہ معاہدہ ایک جدید سمندری ٹگ شپ کی تعمیرکامصوبہ تھا۔ 24 ماہ میں اس کی تعمیر کامنصوبہ مکمل ہوناتھا۔

گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ سے تقریباً 180 کروڑ روپے کا آرڈر تھا۔ بدھ کو ایک ایکسچینج فائلنگ کے مطابق، یہ معاہدہ سمندر میں چلنے والے ایک جدید ٹگ کی تعمیر کے لیے تھا۔

ٹگ شپ آرڈر

یہ آرڈر، جس کی مالیت $21 ملین ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس پرچیز، وزارت دفاع، بنگلہ دیش کی جانب سے تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تعلقات گزشتہ سال شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد سے کشیدہ ہیں۔

محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت بھی چین کے قریب آگئی،جس نے 2.1 بلین ڈالرکے نئے سودے حاصل کیے۔

گزشتہ ہفتے  ہندوستان نے بنگلہ دیش سے درآمدات پر پابندیاں لاگو کی تھیں۔ جن کی مالیت $770 ملین (6,600 کروڑ روپے) تھی۔  جس میں دو طرفہ درآمدات کا تقریباً 42 فیصد شامل تھا۔

یہ اقدام ڈھاکہ کی بھارتی یارن،چاول ودیگراشیا پرحالیہ پابندیوں کے ساتھ  بھارتی کارگوپرٹرانزٹ فیس کے نفاذ کاجواب ہے۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش نے بھارت نے ماضی کے تعاون سے علیحدگی کا اشارہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر