
امریکی جریدے نے 2025 کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی، پرتگال کے اسٹار فٹبالر مسلسل تیسرے سال بھی سرفہرست ہیں۔
کاروباری میگزین کے مطابق پانچ بار سب سے زیادہ کمائی کا اعزاز حاصل کرنے والے پرتگال کے اسٹارفٹبالر رونالڈو اس بار بھی سر فہرست رہے ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 میں اپنی مجموعی آمدنی میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اب ان کی کل آمدنی275 ملین ڈالر ہو چکی ہے۔
پرتگالی اسٹار فٹبالر نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے میدان سے باہر برانڈز، اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل کی۔
2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کری کا ہے جن کی آمدنی 156 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
اس کے علاہ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔
رونالڈو کے حریف فٹبالر ارجنٹینا کے لیونل میسی اب پرتگالی اسٹار سے مزید پیچھے ہو گئے ہیں اور تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ چکے ہیں۔
سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے 10 ایتھلیٹس میں امریکی فٹبالر ڈاک پریسکوٹ 137 ملین ڈالر کیساتھ چوتھے، ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی135 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
امریکی باسکٹ بالر لیبرون جیمز133.8 ملین ڈالر کیساتھ چھٹے، ڈومینیکن ریپبلک کے بیس بالر یوان سوٹو 114 ملین ڈالرکیساتھ ساتویں اور فرانس کے فٹبالر کریم بینزیما104 ملین ڈالر کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
جاپان کے بیس بال کے کھلاڑی شوہی اوہتانی102.5 ملین ڈالر کیساتھ نویں اور باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی کیون ڈیورنٹ 101.4 ملین ڈالر کیساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News