امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ایران پر حملہ کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا۔
انہوں نے کہاکہ نیتن یاہوکہہ دیاکہ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران حملہ مناسب نہیں ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم غزہ میں غذائی امداد فراہم کر رہے ہیں،یہ ایک بہت ہی ناگوار صورتحال ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی نے بتایاہے کہ ایران فنڈز بحال کرنے کے بدلے یورینیئم کی افزودگی روک سکتا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
