
ایک افسوسناک اور تشویشناک واقعہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ گوجرانوالہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کا نشانہ بن گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، حسن علی کی والدہ بازار جانے کے لیے روانہ ہوئیں تھیں کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ان کا تعاقب کرتے ہوئے پرس چھین کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چھینے گئے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی۔ واقعے نے نہ صرف شہریوں میں خوف کی لہر دوڑا دی بلکہ کرکٹر کے مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا۔
مزید پڑھیں: حسن علی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او محمد ایاز سلیم نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس پی سٹی ڈویژن سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واردات کی جگہ کی جیو فینسنگ شروع کر دی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق، خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دن رات مجرم کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ترجمان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ “جلد ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزا دی جائے گی۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News