Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر اتحادیوں پر حملہ ہوا تو ہماری فوج کچل دے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

اگر اتحادیوں پر حملہ ہوا تو ہماری فوج کچل دے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ نے نہ صرف پہلی بلکہ دوسری عالمی جنگ بھی جیتی

فائل فوٹو

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فورس ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اسے مزید منظم اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکہ کی عسکری تاریخ اور حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دی اور دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف پہلی بلکہ دوسری عالمی جنگ بھی جیتی، جو اس کی عسکری صلاحیتوں اور قومی عزم کا ثبوت ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مشن امریکہ کا سنہری دور واپس لانا ہے اور اس مقصد کے لیے مضبوط معیشت اور طاقتور دفاعی نظام ناگزیر ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کوانتہائی شرمناک قراردیدیا

انہوں نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ ان ممالک کے رہنماؤں سے بہترین ملاقاتیں ہوئیں، جو مستقبل میں بہتر تعلقات کی بنیاد ثابت ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں شکایت کی کہ امریکہ کو ماضی میں کئی ممالک کی جانب سے تجارتی استحصال کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیٹو کے تحت اب امریکہ کا مزید استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کے کسی اتحادی ملک پر حملہ ہوا تو امریکی فوج پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ چین اور روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے، اور اس مقصد کے لیے مذاکرات اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر