Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے بجٹ سے پہلے سرپرائز، حکومت نے چاند، سڑکیں اور صنعت سب کچھ منظور کر لیا

Now Reading:

نئے بجٹ سے پہلے سرپرائز، حکومت نے چاند، سڑکیں اور صنعت سب کچھ منظور کر لیا
پاکستان مین اسپیس مشن کے لیے 2 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے قبل ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے 104 ارب روپے مالیت کے مختلف منصوبے کلیئر کر دیے گئے۔

اجلاس کے دوران 96 ارب روپے لاگت کے منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک (ECNEC) کو بھیجے جائیں گے، جب کہ باقی منصوبے CDWP سطح پر ہی منظور کر لیے گئے۔

اہم منظور شدہ منصوبے ایک ہزار صنعتی اسٹیچنگ یونٹس کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا، جس پر 1 ارب 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ایس ایم ای سہولت مراکز (SME Facilitation Centers) کے قیام کے لیے 1 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

پاکستان کا خلائی میدان میں اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان لونر ایکسپلوریشن پروجیکٹ کی منظوری دی گئی، جس کی لاگت 2 ارب 53 کروڑ روپے ہے اور پاکستان مین اسپیس مشن کے لیے 2 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایکنک کمیٹی کا اجلاس، 217 ارب روپے لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور

Advertisement

ٹرانسپورٹ و مواصلات کے بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جس میں سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے N-5 تک رابطہ سڑک کا منصوبہ شامل ہے جسے ایکنک کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیا، جس پر 36 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئے گی

نواب شاہ سے رانی پور ایڈیشنل کیرج وے منصوبے کو بھی کلیئر کر دیا گیا، جس کی نظرثانی شدہ لاگت 41 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، علاوہ ازیں روہڑی سے گدو بیراج روڈ کی بہتری کے لیے 17 ارب 97 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے مطابق، ان منصوبوں کا مقصد قومی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، صنعتی ترقی کو فروغ دینا، اور سائنسی تحقیق و ترقی میں پاکستان کی استعداد کو بڑھانا ہے۔

احسن اقبال نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، اور بجٹ سے قبل قومی مفاد کے اہم پراجیکٹس کو تیزی سے منظوری دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر