
اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا ہے۔ فائنل میچ شدید بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔
پاکستان کے راشد علی نے فائنل کے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی اور پاکستان کو 1-0 کی برتری دلائی، تاہم بعد ازاں موسلادھار بارش کے باعث مزید میچز ممکن نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: رافیل نڈال کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ: ایک عہد کا خاتمہ
پاکستان نے اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو عمدہ کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News