
عیدالاضحی کی آمد میں محض 15 دن باقی رہ گئے ہیں، اور کراچی کی نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی رنگ جما چکی ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے منڈی کا رخ کر رہی ہے، جہاں اب تک جانوروں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ منڈی میں 3 سے 4 لاکھ جانوروں کے لیے گنجائش موجود ہے۔
منڈی کے ایڈمنسٹریٹرز شہاب علی اور فیصل علی کے مطابق، مویشی دوست منڈی 19 اپریل سے مکمل طور پر فنکشنل ہے اور ملک بھر کے مختلف علاقوں سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اونٹ، بیل، گائیں، بکرے، بچھڑے اور دیگر قربانی کے جانور فروخت کے لیے موجود ہیں، اور ان کے دام بھی خوب لگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بڑی عید میں 20 دن باقی، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں فرینڈلی ماحول، شہریوں کا رات گئے تک گشت جاری
فیملیز اور بچوں کے ہمراہ آنے والے خریدار منڈی کے ماحول سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ دن بھر خریداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ رات کے وقت منڈی میلے کا منظر پیش کرتی ہے۔
شہری خوبصورت جانوروں کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں، اور مویشی منڈی کے اندر قائم فوڈ اسٹریٹ پر مختلف کھابوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے بتایا کہ مویشی دوست منڈی 1200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی منڈی میں سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منڈی کے جنرل بلاکس میں سب سے زیادہ جانور مناسب قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں، جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News