Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا پاکستان کے ساتھ ڈاک سروس بھی معطل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارت کا پاکستان کے ساتھ ڈاک سروس بھی معطل کرنے کا فیصلہ
بھارت کا پاکستان کے ساتھ ڈاک سروس بھی معطل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ہندو توا مودی سرکار تیزی سے اشتعال انگیزی کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کی جانب گامزن ہے، تازہ ترین اقدامات کے تحت انتہا پسند مودی سرکار نے بحری روابط ختم کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ ہر قسم کی ڈاک اور پارسل سروس بھی معطل کر دی ہے۔

بھارتی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے ساتھ فضائی یا زمینی راستوں سے آنے والی ڈاک اور پارسل سروس معطل رہے گی۔

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے،

بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جسے اسلام آباد نے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی، تاہم بھارت پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات سے مسلسل راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں اور مسلسل کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کیا اور ویزا خدمات معطل کر دیں۔ بھارت نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا، جسے پاکستان نے “جنگی اقدام” قرار دیا۔

Advertisement

بھارت نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی عائد کر دی اور پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

جوابی اقدام کے طور پر، پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط منقطع کر دیے اور اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کر دی۔

24 اپریل سے لائن آف کنٹرول (LoC) پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سرحدوں میں دراندازی کے لیے کوشاں ہے، دوسری جانب پاکستان نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

آج ہی پاکستان نے 450 کملویٹر رینج کے حامل بیلسٹک میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے، جو زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی جانب سے یہ تجربہ بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حالیہ واقعات نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ اگر فوری طور پر سفارتی سطح پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر