Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ ترجیحات درست قرار، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت

Now Reading:

بجٹ ترجیحات درست قرار، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کی بجٹ ترجیحات کو درست قرار دے دیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تاخیر نہیں ہوگی، بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا۔ عیدالاضحی کے بعد 13 جون کو بجٹ پیش ہونے کے خدشات ختم ہوگئے۔ قومی اقتصادی سروے یکم جون کو پیش ہوگا۔

 

منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس  26 مئی کوہوگا

Advertisement

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس  26 مئی کو ہوگا۔ قومی اقتصادی کونسل این ای سی کا اجلاس  31 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

چاروں وزرائے اعلیٰ اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اجلاس میں شریک ہوں گی۔ دیگرتینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی بجٹ کے سالانہ اہداف کو طے کرے گی۔  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 2 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

وفاق کا بجٹ 20 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے

دریں اثنا ذرائع کا کہناہے کہ  وفاق کا بجٹ 20 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے۔  آئی ایم ایف نے حکومت کی بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے۔

Advertisement

مزید یہ کہ  آئی ایم ایف ترقیاتی اورغیر ترقیاتی اخراجات کے بیشتر تخمینوں سے متفق  ہیں ۔ آئی ایم ایف فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ٹیکس آمدن اہداف پر مطمئن ہوگیا۔

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سبسڈیز،سرکلر ڈیٹ اور قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق امور پر بھی راضی ہے۔

تمام خبریں اور اندازے غلط ثابت 

خلاصہ یہ کہ بجٹ میں تاخیر کے حوالے سے تمام خبریں دم توڑ گئیں۔  اب بجٹ وقت پرپیش کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر