
ارجن کھرگے / مودی / فائل فوٹوز
کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد میڈیا، عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مودی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔
مودی اوراس کے میڈیا کی تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال پہلگام فالس فلیگ کی تنقید کو نہیں روکا جاسکا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ملک ارجن کھرگے مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلیجنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا۔
ان کاکہناتھاکہ انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا۔
کانگریس رکن ملک ارجن کھرگے نے کہاکہ اگرانٹیلی جنس الٹا یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں، تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟۔
ملک ارجن کھرگے کے مطابق 22 اپریل کو ملک میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی
اںڈیا ٹو دے کے مطابق24 اپریل کو آل پارٹیز اجلاس میں مرکزی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی خامیوں کو تسلیم کیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ اور انٹیلیجنس بیورو نے تصدیق کی کہ پہلگام میں سکیورٹی کی خامیاں موجود تھیں۔
اس سے قبل بھارتی اخبار ڈیکن کرونیکلز بھی پہلگام واقعہ میں سیکیورٹی کی خامیاں کی نشاندہی کرچکا ہے۔
ثابت ہوگیا مودی کوصرف اپنی جان پیاری ہے، سیاسی تجزیہ کار
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ کانگریس کے صدر کے الزامات سے تصدیق ہوتی ہے کہ مودی کو اپنی عوام سے زیادہ اپنی جان پیاری ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ مودی سرکار اور انٹیلیجنس بیورو کو کٹہرے میں لا کر پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی جائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News