Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بڑا بیان آگیا،ٹرمپ نے آئندہ چندگھنٹے اہم قراردیدیے

Now Reading:

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بڑا بیان آگیا،ٹرمپ نے آئندہ چندگھنٹے اہم قراردیدیے
غزہ جنگ بندی

امریکی صدر ٹرمپ

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بڑا بیان آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ چندگھنٹے اہم قراردیدیے۔ فلسطینی گروپ کی جانب سے جواب کو انتظارہے ۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جلد ہی غزہ جنگ بندی کے اعلان کاعندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہاہے کہ متوقع طور آج یاکل تک اس کا اعلان ہوجائےگا۔

یہ بات انہوں نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھاکہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ اسرائیل اور حماس کے پاس اس کانادرموقع موجودہے۔

وائٹ ہائوس کی جانب سے کہاگیاتھاکہ جنگ بندی کی تجویزپردستخط کردیے گئے ہیں ۔ یہ تجویزامریکا کی جانب سے حماس کوبھیج دی گئی ہے ۔

اب ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کااعلان جلد متوقع ہے ۔

Advertisement

مزید پڑھیں : امریکی صدر نے اسرائیل کو ایران پر حملے سے خبردار کردیا

ڈونلڈٹرمپ اپنی صدارت کے دوسری مدت کے دوران خودکو ایک عالمی لیڈرکے طورپرپیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھی ثالثی کا مکمل سہرا اپنے سر لیاتھا۔

علاوہ ازیں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران انہوں نے شام پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کا امکان ظاہرکیاتھا۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اسرائیل کو بھی واضح طور پرکہاتھاکہ وہ ایران پر کوئی بھی حملہ کرنے سے گریزکرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ عرب دنیا سے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے وہ سلگتے ہوئے مسائل پر پانی ڈالنے کے اپنے مشن پرگامزن ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ابتدائی طورپر2 ماہ کے لئے غزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

فلسطینی گروپ کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔

مگرامریکی حکام کاکہناہے کہ اس تجویز پر غور جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی مثبت جواب مل جائےگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر