Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی کا اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی کا اعلان
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بھارتی جارحیت کے باجود پی ایس ایل کے میچز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ حالات کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تمام میچز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج راولپنڈی میں طے شدہ وقت پر کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس شام 7:30 بجے جبکہ آغاز 8:00 بجے ہوگا۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

گزشتہ رات بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی، مظفر آباد، باغ کے علاوہ پنجاب کے مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 2 مساجد شہید ہوئیں، جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

Advertisement

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ، بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (LOC) پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر