
بھارت نے ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیز فائر کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا معاہد طے پاگیا ہے، دونوں ممالک فوری سیز فائر کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا ہے، جس میں انھوں نے دونوں ممالک کو سیز فائر پر اتفاق کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ممالک نے عقل مندی اور بصیرت کا مظاہرہ کیا،
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی ثالثی میں رات بھر مذاکرات کا عمل جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری سیز فائر پر اتفاق کرکے ذہانت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے۔
مبصرین امریکی صدر کے ٹوئٹ کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ اپنی شرائط پر اور اپنی مرضی کی بنیاد پر معاہدہ طے کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان نے آج ثابت کر دیا ہے کہ اسے بھارت سے کمتر طاقت نہیں سمجھا جا سکتا۔
ٹرمپ کا ٹوئٹ پاکستان کی عظمت اور قوت کی کہانی بیان کر رہا ہے، ثابت ہو گیا کہ پاکستان کسی طور قوت میں بھارت سے کم نہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے سیز فائر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News