آرمی چیف جنرل عاصم منیر / فائل فوٹو
پاک بھارت کشیدگی کے بعدفیلڈمارشل سید عاصم منیرکی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔ ان کی عوامی حمایت بھارت کے ساتھ دہائیوں کے بدترین تنازع کے بعدبڑھ گئی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے رویئرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے انہیں فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی دی ہے۔
یہ ایک غیرمعمولی ترقی دی ہے۔ یہ اعزاز انہیں ان کی قابلیت اور دلیرانہ قیادت کے اعتراف میں دیاگیا۔
مزید پڑھیں :گودی میڈیا کے اعصاب پرعاصم منیر سوار، صلاحیتوں کابرملااظہار
پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو یقینی بنایا اوردشمن کو فیصلہ کن شکست دی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ 1947 کے بعدسے یہ پہلا موقع کہ ایک فوجی سربراہ کی مقبولیت اس قدرتیزی سے اضافہ ہواہو۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ سید عاصم منیر نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک میں فوج کے تسلط کوتقویت دی۔
رپورٹ میں پاکستانی گیلپ کے سروے کا زکر کیاگیاہے ۔ سروے کے نتائج میں 93 فیصدافرادنے پاکستانی فوج کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔

نشریاتی ادارے روئیٹرزکی ویب سائٹ پراس سلسلے میں ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ اس تصویر میں کچھ بینرز کے ساتھ لکھا تھا: “آپ ہمارے نجات دہندہ ہیں!” عاصم منیر زندہ باد۔
پاکستان بھرمیں ہونے والی ریلیوں میں اس قسم کے پلے کارڈ دیکھے گئے ہیں۔ جو اس بات کی دلیل ہے ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
