گلگت کاایک خاموش قبرستان/خصوصی تصاویر
گلگت کا ایک خاموش قبرستان ہے جہاں چین کے وہ محنت کش مدفون ہیں جنہوں نے قراقرم ہائی وے، یعنی شاہراہِ ریشمِ جدید، کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
یہ مٹی گواہ ہے اُن قربانیوں کی جو پاک چین دوستی کی بنیاد میں سنگِ میل بنے۔ یہ قبریں صرف ماضی کی یادگار نہیں بلکہ یہ اُن جذبوں کی علامت ہیں، جنہوں نے دنیا کی بلند ترین سڑک کو حقیقت میں ڈھالا۔
دشوار گزارپہاڑ، خون جما دینے والی سردی اور جان لیوا چٹانیں، مگر نہ حوصلے کمزور ہوئے، نہ ارادے متزلزل، یہ رشتہ صرف مفادات کا نہیں، یہ رشتہ لہو، قربانی اور بھائی چارے سے بندھا ہواہے۔
قراقرم ہائی وے صرف ایک سڑک نہیں، یہ پاک چین دوستی کا زندہ اور اٹل نشان ہے۔
ہم ان شہید چینی کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانی نے ہمیں جوڑا اور ایک ایسی راہ ہموار کی جو ہمیشہ محبت، ترقی اور باہمی اعتماد کی طرف لے جاتی ہے۔
گلگت کی سرزمین، بلند پہاڑوں کے سائے میں چھپاایک مقدس گوشہ ہے، یہاں چینی محنت کشوں کی قبریں ہیں،جو نہ صرف مٹی میں دفن ہوئے بلکہ دلوں میں ہمیشہ کے لیے بس گئے۔
یہ وہ لوگ تھے جونہ زبان جانتے تھے،نہ علاقے لیکن دلوں میں ایک خواب لیے آئے تھے ،پاکستان اور چین کو ایک اٹوٹ بندھن میں باندھنے کا خواب،قراقرم کے پتھروں کو چیر کرانہوں نے وہ راہ بنائی جو دوستی، ترقی اور عزم کی علامت ہے۔
قربانیوں سے لکھی گئی یہ سڑک صرف اینٹوں اور پتھروں کی نہیں، یہ وفا، ایثار اور بھائی چارے کی شاہراہ ہے۔
آج جب ہم قراقرم ہائی وے پر سفر کرتے ہیں تو ہر موڑ پر، ہر سنگِ میل پرہمیں اُن چینی جانثاروں کی خاموش پکار سنائی دیتی ہے۔
ہم گئے، مگر رشتہ زندہ ہے… مضبوط ہے… اٹوٹ ہے
یہی وہ رشتہ ہے جو ہرآزمائش میں کامیاب ہوا،ہر طوفان میں قائم رہااور آج بھی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
سلام اُن جاں نثاروں کو…
اور سلام پاک چین دوستی کو۔
جہاں قراقرم کی بلندیاں آسمان سے ہمکلام ہوتی ہیں وہیں گلگت کی خاموش وادی میں ایک قبرستان ہے۔ نہ کوئی شور، نہ کوئی گلہ،بس خاموشی میں لپٹی وہ قربانیاں جو تاریخ کے سینے پر ہمیشہ نقش رہیں گی۔
یہ قبریں ہیں اُن چینی بھائیوں کی جو ہزاروں میل دور سے صرف ایک خواب لے کر آئے تھے، ایک ایسی سڑک، جو دلوں کو جوڑ دے،قوموں کو قریب کر دے،نہ خوف رکاوٹ بنا، نہ موسم،نہ چٹانوں نے ہمت توڑی، نہ برف نے حوصلے کم کیے۔
انہوں نے پسینہ دیا، خون دیا اور آخرکار جان بھی دے دی تاکہ پاکستان اور چین کے بیچ وفا کا پل ہمیشہ باقی رہے۔
آج ہم اس شاہراہ پر چلتے ہیں تو ہمیں صرف ایک سڑک نہیں ایک داستانِ وفا نظر آتی ہے۔ یہ صرف قبریں نہیں، یہ زندہ یادگاریں ہیں اُس دوستی کی جو پہاڑوں سے بلند، اور سمندروں سے گہری ہے۔
پاک چین دوستی ،ایک عہد، ایک ایمان، ایک تاریخ ہے۔
سلام اُن گمنام ہیروز کو
جنہوں نے خاموشی سے تاریخ لکھ دی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
