Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ خضدار ’’آپریشن سندور‘‘ میں ذلت آمیزشکست کے بعد بھارتی پراکسی کانتیجہ

Now Reading:

سانحہ خضدار ’’آپریشن سندور‘‘ میں ذلت آمیزشکست کے بعد بھارتی پراکسی کانتیجہ
پراکسی

سانحہ خضدار بھارتی پراکسی کا نتیجہ / فوٹو

 21مئی 2025 کوخضدار میں  اسکول بس پرحملہ آپریشن سندورمیں ذلت آمیز شکست کے بعدبھارتی پراکسی کا نتیجہ ہے۔ حملےمیں 3معصوم بچے اور 2 افرادشہید  جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔

یہ حملہ بھارت کے ایما پر دہشت گرد تنظیم  بی ایل اے نے کیا، جو پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے برسوں سے بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔

 یہ حملہ بھارت کی اُس شدیدمایوسی کی علامت ہے جو اُسے  آپریشن سندور کی مکمل ناکامی کے بعدلاحق ہوئی۔

بھارت نے ذلت آمیزشکست کے بعد پراکسی جنگ کاسہارالیا

Advertisement

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے پراکسی جنگ کا سہارا لیا۔اب بی ایل اے  کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناکامی کا بدلہ لے رہا ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ 2015 سے اب تک بی ایل اے کے 18 سے زائدحملوں کا ہدف صرف بے گناہ شہری تھے۔ یہ  بھارتی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔

گرفتار BLA دہشتگردوں نے بارہا اعتراف کیاکہ ’’را‘‘سے مالی امداد،تربیت اور اہداف حاصل ہوتے ہیں۔  ہرراستہ دہلی کی سازش سے جُڑا ہے۔

بھارتی میڈیا دہشت گردوں کی مذمت کے بجائے انہیں پلیٹ فارم دیتاہے۔ زی نیوز اور WION جیسے ادارے بی ایل اے  رہنماؤں کو انٹرویوز دے کر ان کے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔

سانحہ خضداربھارتی بزدلی کی واضح مثال

Advertisement

جب بھارت میدان جنگ میں رسوا ہوا، تو اُس نے  بی ایل اے کے بزدلوں کے پیچھے چھپ کر حملے شروع کیے۔ خضدار کا سانحہ اسی بزدلی کی ایک مثال ہے۔

بی ایل اے قیادت بھارت سے ہتھیاراور انٹیلی جنس کی کھلے عام اپیلیں کر چکی ہے۔ بھارت نے نہ صرف یہ اپیلیں سنی  بلکہ اُن پر عمل بھی کیا۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 83,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ جب بھی ملک میں امن قائم ہونے لگتا ہے، بھارت بی ایل اے کو متحرک کر دیتا ہے۔

جہاں سی پیک ترقی کی علامت بنتا ہے، وہیں بی ایل اے حملے ہوتے ہیں۔ گوادر، دشت اورخضدا ہر حملہ پاکستان کی معاشی خودمختاری پر بھارتی وارہے۔

بی ایل اے علیحدگی پسند نہیں،دہلی کا تربیت یافتیہ ہتھیارہے

Advertisement

کلبھوشن یادیو نے خود تسلیم کیا کہ بھارت پراکسی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔  بی ایل اے علیحدگی پسند نہیں، دہلی کا تربیت یافتہ ہتھیارہے۔

پاکستان خضدار کے شہداء کو نہیں بھولے گا۔ ہر سازشی، سہولت کار اور بھارتی ایجنٹ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دشمن کا ہر ہتھکنڈہ ناکام ہوگا۔

یہ ریاست امن، ترقی اور غیرت کی علامت ہے۔ ہم اپنے بچوں کے خون کا حساب لیں گے۔ بھارت کی پراکسی جنگ کا ہر محاذ بند کیا جائے گا۔فیصلہ کن، قانونی اور بے رحم اندازمیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر