Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری جاری، نہتے کشمیری شہری شدید زخمی

Now Reading:

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری جاری، نہتے کشمیری شہری شدید زخمی
بھارتی جارحیت کے باعث کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ اور عباس پور کے علاقوں میں متعدد نہتے اور معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تحصیل ہجیرہ میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے متاثرہ محمد رفیق کے بھتیجے نے بتایا کہ ان کے چچا رات کی شدید گولہ باری کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھتیجے کا مزید کہنا تھا کہ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو چکی ہے، مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں اور انشاءاللہ ہم مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : طویل ترین پاک بھارت فضائی جھڑپ، دنیا بھر کی افواج کی توجہ کا مرکز

Advertisement

ایک اور زخمی شہری معاویہ نواز نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیا گیا شیل ان کی ٹانگ پر لگا، جس سے وہ ضائع ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے کئی گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور بعض افراد شہید بھی ہوئے ہیں۔

عباس پور کے علاقے لاسری منگ میں بھارتی شیلنگ سے متعدد مکانات تباہ ہوئے، تاہم سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مقامی شہریوں نے بھارتی جارحیت کے باوجود اپنے بلند حوصلے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے پاکستان کی جانب سے ملنے والی عسکری ہزیمت کو مٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر