Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت سن لے! ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیاربھی لے جا سکتاہے،راناثنا

Now Reading:

بھارت سن لے! ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیاربھی لے جا سکتاہے،راناثنا
راناثناکا فیصل آباد میں خطاب

رانا ثنا اللہ /فائل فوٹو

فیصل آباد:مشیر وزیراعظم  رانا ثنا اللہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوسبق سکھانے کی دھمکیاں دینے والا بھارت سن لے ! ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت پہلگام ڈرامے کی آڑ میں کشمیریوں کی جدوجہد ثبو تاژ کرنا چاہتا ہے، مودی سرکار پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے  مگر پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبداراورآزاد تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے سفاکانہ عمل کرتے ہوئے علاج  کیلئے جانے والوں کو واپس بھیج دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ بھارت پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دےرہا ہے، بھارت نے جو اقدام کیاپاکستان نے اسی طرح جواب دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ییں، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں اتنا ظلم76 سال میں نہیں ہواجوپ ہہلگام واقعہ کے بعد ہوا ہے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

مشیروزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی دیکھ لے پاکستان کی میزائل صلاحیت دنیا میں کئی ممالک سے زیادہ بہتر ہے، پاکستان پرحملہ کیا گیا توبھرپور جواب دیں گے،ہم نے دنیا کو یقین دلایا ہے ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی۔

 

رانا ثنا نے صحافیوں  سے کہا؟

 

انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جمہوریت کیلیےآزادصحافت ضروری ہے،صحافیوں سےدرخواست ہے کہ ہمارے ساتھ  بیٹھیں، قوانین پربات کریں۔

Advertisement

ان کا مزیر کہنا تھاکہ  مسلم لیگ ن کبھی بھی آزادی صحافت کے خلاف نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کوفروغ دیاجس کی وجہ سے بعض قوانین میں ترمیم کرناپڑی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ چندعناصرنے ملکی مفادکیخلاف مذموم مہم چلائی،پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی،بھارت نے پہلگام واقعہ کواستعمال کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر