Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی تصویر نے پول کھول دیا، ایس-400 کی تباہی کا اصل راز سامنے آ گیا

Now Reading:

مودی کی تصویر نے پول کھول دیا، ایس-400 کی تباہی کا اصل راز سامنے آ گیا
اس تصویر کا مقصد بھارت کی عسکری کامیابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا تھا

پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے بھارتی ایس-400 ڈیفنس سسٹم کے اہم حصوں کو مؤثر طریقے سے تباہ کر دیا ہے، اور اس دعوے کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں ایک متنازع تصویر دوبارہ شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایس-400 کے لانچر کے سامنے کھڑے دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر کا مقصد بھارت کی عسکری کامیابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا تھا، تاہم پاکستانی حکام نے اس تصویر کو محض بھارت کی جنگی ناکامی کا پوشیدہ اعتراف قرار دیا ہے۔

یہ تصویر 2019 کی ہے، جسے معروف بھارتی صحافی شیو اروڑ نے دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کے ذریعے بھارت کی جانب سے ایس-400 سسٹم کے نقصان کو چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا انڈین براہموس میزائل کو ہدف سے بھٹکانے کا دعویٰ کتنا سچا؟؟؟

Advertisement

تاہم پاکستانی افواج نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صرف لانچر ہی نہیں بلکہ ایس-400 کے ریڈار، کمانڈ پوسٹ، اور دیگر اہم حصے بھی پاکستان کی موثر کارروائی کا شکار ہوئے۔

ایس-400 سسٹم دراصل 12 یونٹس پر مشتمل ایک جدید دفاعی نظام ہے، جو بھارت کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

لیکن پاکستانی حکام کے مطابق، ان کی افواج نے ایس-400 سسٹم کو نہ صرف غیر فعال کیا بلکہ اس کے تمام بنیادی اجزاء کو تباہ کر دیا، جس سے بھارتی دفاعی پوزیشن میں واضح نقصان آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر