Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹر ساجد میر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Now Reading:

سینیٹر ساجد میر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
سینیٹر ساجد میر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سینیٹر پروفیسر ساجد میر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 برس تھی، وہ ایک ممتاز پاکستانی سیاستدان، اسلامی اسکالر، اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر تھے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ساجد میر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، اور انتقال کر گئے ہیں۔

وہ پہلی بار 1992 میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیرمنتخب ہوئے، جس کے بعد وہ مسلسل سات بار امیر منتخب ہوئے۔

پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے تھے۔

ان کا مسلم لیگ ن سے قریبی تعلق رہا، اور وہ نواز لیگ کی مدد سے بار بار سینیٹر منتخب ہوتے رہے، اپنے انتقال کے وقت ساجد میر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔

Advertisement

پروفیسر ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے اور پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔

انہوں نے نائیجیریا سمیت مختلف ممالک میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں جمعیت اہل حدیث نے ملک بھر میں دینی تعلیم اور اصلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کی علمی، سیاسی، اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال پر دینی، سیاسی، اور علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر