Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ خضدارکے زخمیوں کی عیادت،دہشتگردوں کوانجام تک پہنچائیں گے،سول وعسکری قیادت

Now Reading:

سانحہ خضدارکے زخمیوں کی عیادت،دہشتگردوں کوانجام تک پہنچائیں گے،سول وعسکری قیادت
سانحہ خضدار

سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت/ فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیراور وفاقی وزرانے اسپتال پہنچ کر سانحہ خضدار کے زخمی بچوں کی عیادت کی۔

بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ قبل ازیں سوسل و عسکری قیادت کوکوئٹہ میں  سانحہ خضدار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سانحہ خضدار

وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار بس حملے کے بعد کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ اراکین بھی تھے۔

بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان اعلی عسکری اور سول حکام کی شرکت کی۔

وزیراعظم کو خضدار بس حملہ اور بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

بزدلانہ کاراروائی میں معصوم بچوں کونشانہ بنایا گیا، فتننہ ال ہندوستان ملوث ہے،وزیراعظم

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرااورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ کوئٹہ پراعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاراروائی میں خضدار میں معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔  فتننہ ال ہندوستان کی اسپانسرڈ پراکسیز خضدار حملے میں ملوث ہیں۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق پوری دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کا مرکز ہندوستان ہے۔ پراکسیز کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ دہشت گرد حملوں میں سویلینز کو نشانہ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں  وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی خضدار حملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد شہید, 53 زخمی ہوئے،بریفنگ

بریفنگ میں بتایاگیاکہ دہشت گردوں کے حملے میں تین معصوم بچوں سمیت 5 افراد شہید, 53 زخمی ہوئے جن میں39 معصوم بچے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

سانحہ خضدار

مزید براں وزیراعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزرا کا واقعے میں معصوم جانوں کے ضیا پر افسوس کا اظہارکیا۔  بھارت کی جانب سے اپنی پراکسیز کے ذریعے معصوم بچوں پر حملے کوانتہائی شرمناک حرکت قراردیاگیا۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ یہ دہشت گرد گروپ قومیت کی آڑ میں بھارت کے ہاتھ میں ریاستی پالیسی کے آلہ کار کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ یہ دہشت گرد بلوچوں اور پشتونوں کے وقار اور اقدار پر بدنما داغ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر